تحریک طالبان افغانستان کی پاکستانی سکیورٹی فورسز پر حملوں کیلئے منصوبہ بندی کی ویڈیو لیک

تحریک طالبان افغانستان کی پاکستانی سکیورٹی فورسز پر حملوں کیلئے منصوبہ بندی کی ویڈیو لیک
کیپشن: تحریک طالبان افغانستان کی پاکستانی سکیورٹی فورسز پر حملوں کیلئے منصوبہ بندی کی ویڈیو لیک

ایک نیوز :تحریک طالبان افغانستان کی دہشت گردوں کے ساتھ مل کر پاک افغان سرحد پر سکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کے افغان سر زمین سے پاکستان پر مسلسل دہشتگردانہ حملے جاری ہیں۔اس حوالے سے ویڈیو بھی منظر عام آگئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افغانستان کے علاقے ڈانگر الگد میں موجود تحریک طالبان افغانستان (ٹی ٹی اے) کا سرغنہ یحییٰ حافظ گل بہادر گروپ کے دہشت گردوں کو ہدایات دے رہا ہے کہ آپ نے پاکستانی پوسٹوں پر حملہ کرنا ہے۔
ویڈیو میں ٹی ٹی اے کا کمانڈر دہشت گردوں کو بتا رہا ہے کہ ہم پاکستان سے بدلہ لینے کے لیے تیار ہیں اور بتا رہا ہے کہ منصوبے کے مطابق 6راکٹ چلانے والے ہوں گے اور 6 ان کے معاونین ، اسی طرح 2 لیزر والے ہوں گے اور 2 ان کے ساتھ معاونین جبکہ ایک بندہ سنائپر بھی ہو گا، یہ سب مجاہدین امیر المومنین شیخ عباداللہ کے احکامات پر تیار ہیں۔
ویڈیو میں خودکش بمبار کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، دہشت گرد پاکستان کے خلاف لڑنے پر رضامندی کا اظہار کر رہے ہیں، ویڈیو میں پاکستان میں داخلے کے لیے تیار تشکیل کو ضابطہ سمجھانے اور زخمیوں کو پیچھے نہ چھوڑنے کی ہدایات بھی دی جا رہی ہیں۔ویڈیو اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ ٹی ٹی اے پاک افغان سرحد سے سکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور دہشت گردوں کو پوری مدد فراہم کرنے میں مصروف ہے۔