خراب سکیورٹی گاڑی ملنے پرسابق وزیراعلی عدالت پہنچ گئے

خراب سکیورٹی گاڑی ملنے پرسابق وزیراعلی عدالت پہنچ گئے
سلیمان اعوان: سابق وزیراعلی عثمان بزدار نے خراب اور کھٹارہ گاڑیاں ملنے پر دوبارہ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔
ایڈوکیٹ اظہر صدیق کے ذریعے متفرق درخواست دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے سیکورٹی کے لیے خراب اور کھٹارہ گاڑیاں فراہم کی ہیں۔ حکومت قانون کے مطابق سیکورٹی اور ملازمین بھی فراہم نہیں کر رہی ۔ عدالت پنجاب حکومت کو ٹھیک گاڑیاں، سکیورٹی اور ملازمین فراہم کرنے کے لیےاحکامات جاری کرے۔ درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے