''آئیں ایک دفعہ پھر تاریخ بنائیں''! پی ٹی آئی کا ٹک ٹاک پر لائیو جلسے کا اعلان

''آئیں ایک دفعہ پھر تاریخ بنائیں''! پی ٹی آئی کا ٹک ٹاک پر لائیو جلسے کا اعلان
کیپشن: "Let's make history once again"! PTI's announcement of live rally on Tik Tok

ویب ڈیسک: عام انتخابات سے قبل اپنی الیکشن مہم کو سوشل میڈیا کے ذریعے چلانے والی پاکستان تحریک انصاف سوشل میڈیا ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹِک ٹاک پر آج 24 جنوری کو پہلا لائیو آن لائن جلسہ کرنے جارہی ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس ہینڈل ہر شیئر کیے جانے والے پیغام میں جلسے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ، ’آئیں ایک دفعہ پھر تاریخ بنائیں!‘

اب تک پی ٹی آئی 2 آن لائن جلسے اور ایک انٹرنیشنل آن لائن کنونشن کا انعقاد کرچکی ہے جس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیارکردہ پارٹی کے بانی عمران خان کی تقریربھی نشر کی گئی تھی.

اس تقریر نے بعد میں ایک نئی بحث کو جنم دیا۔

دیگرسوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مقابلے میں ٹک ٹاک پرآن لائن جلسے کا انعقاد پی ٹی آئی کیلئے خاصا چیلنجنگ بھی ہوسکتا ہے کیونکہ پاکستان میں ٹک ٹاک پر براہ راست ویڈیو دکھانا چند شرائط کے ساتھ ہی ممکن ہے۔

 اس سے قبل پی ٹی آئی سوشل میڈیا چلانے والے جبران الیاس نے ایکس پر ٹک ٹاک جلسے سے متعلق بتاتے ہوئے لکھا تھا کہ آن لائن جلسے میں شرکت کرنے کیلئے ایک ہزارفالوورز کاہونا ضروری ہے۔