اروند کیجریوال6 دن کے ریمانڈ پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حوالے

اروند کیجریوال6 دن کے ریمانڈ پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حوالے
کیپشن: اروند کیجریوال6 دن کے ریمانڈ پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حوالے

ایک نیوز :بھارت کی عام آدمی پارٹی (آپ) کے رہنما اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو6  دن کے ریمانڈ پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حوالے کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز دہلی کے وزیراعلیٰ کو نئی دہلی میں واقع ان کی رہائش گاہ سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نےگرفتار کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اروندکیجریوال پر منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں، ان پر بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شراب پالیسی میں دھوکہ دہی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے ہیں۔
اروندکیجریوال نے گرفتاری سے بچنے کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم عدالت نے ان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی جس کے بعد انہیں کل گرفتار کیا گیا تھا۔ 
تاہم آج دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو 6 دن کے ریمانڈ پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حوالے کردیا گیا۔