ملک احمد خان بھچر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

ملک احمد خان بھچر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر
کیپشن: ملک احمد خان بھچر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

ایک نیوز :اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ رکن صوبائی اسمبلی ملک احمد خان بھچر کو اپوزیشن لیڈر جبکہ پیر معین الدین ریاض قریشی کو ڈپٹی اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن و ڈپٹی اپوزیشن لیڈر کی باضابطہ تقرری کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ، جس کے مطابق پی پی 87 میانوالی سے منتخب رکن پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کو اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔

ایک دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی نے متعلقہ قواعد وضوابط کے تحت پی پی 125 ملتان تھری سے منتخب رکن اسمبلی پیر معین الدین ریاض قریشی کو ڈپٹی اپوزیشن لیڈر مقرر کیا ہے۔