ڈیرہ اسماعیل خان،سیکیورٹی فورسزکےقافلےپرخودکش حملہ،2جوان شہید

ڈیراسماعیل خان،سیکیورٹی فورسزکےقافلےپرخودکش حملہ،2جوان شہید
کیپشن: Deras Ismail Khan, suicide attack on convoy of security forces, 2 jawans martyred

ایک نیوز:ڈیرہ اسماعیل خان میں ملک دشمن عناصرکاسیکیورٹی فورسزکےقافلےپر خودکش حملہ،نائب صوبیدارسمیت 2جوان شہیدہوگئے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )کےمطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسزکےقافلےپرخودکش حملہ ہوا، خودکش بمبارنےاپنی گاڑی قافلےسےٹکرادی، دھماکےمیں نائب صوبیداریاسرشکیل اورسپاہی طاہرنویدشہیدہوگئے۔
آئی ایس پی آرکےمطابق سیکیورٹی فورسزدہشتگردی کےخاتمےکیلئےپرعزم ہیں،بہادرجوانوں کی قربانیاں ہمارےعزم کومزیدمضبوط کرتی ہیں، ایسےبزدلانہ حملوں کےذمہ داروں کوکیفرکردارتک پہنچایاجائےگا۔