ہونڈا نے موٹر سائیکلوں کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

ہونڈا نے موٹر سائیکلوں کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
کیپشن: honda news motorcycle prices

ایک نیوز :پاکستان کی سب سے مقبول موٹر سائیکل کمپنی ہونڈا نے اپنی گاڑیوں کی سال 2024ء کیلئے قیمتوں کا اعلان کردیا۔

اٹلس ہونڈا کی سی ڈی 70 سمیت دیگر ماڈل کی موٹر سائیکلوں پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول ہیں، اس کا مارکیٹ شیئر تقریباً 40 فیصد ہے۔چند روز قبل ہونڈا سی ڈی 70 اور سی جی 125 کی قیمتوں میں بڑی کمی کی افواہیں گردش کررہی تھیں تاہم اٹلس ہونڈا نے ان خبروں کی سختی سے تردید کردی تھی۔

پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں خاطر خواہ کمی کے بعد ایسی اطلاعات تھیں کہ ہونڈا 70 کی قیمت میں 22 ہزار روپے جبکہ سی جی 125 کی قیمت میں 33 ہزار 500 اور سی جی 125 گولڈ کی قیمت میں 38 ہزار 500 روپے تک کمی کردی جائے گی۔

افواہوں کے بعد اٹلس ہونڈا کو ایک وضاحتی بیان جاری کرنا پڑا جس میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ کمپنی اپنی مقبول ترین موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں کسی بھی طرح کی کمی نہیں کررہی۔

ہونڈا موٹر سائیکل کے پاکستان میں مختلف ماڈلز کی قیمتیں درج ذیل ہیں۔

ہونڈا سی ڈی 70، ایک لاکھ 57 ہزار 900 روپے

ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم، ایک لاکھ 68 ہزار 900 روپے

ہونڈا سی جی 125، 2 لاکھ 34 ہزار 900 روپے

ہونڈا سی جی 125 سیلف، 2 لاکھ 82 ہزار 900 روپے

ہونڈا سی بی 125 ایف، تین لاکھ 90 ہزار 900 روپے

ہونڈا سی بی 150 ایف، 4 لاکھ 93 ہزار 900 روپے

ہونڈا پرائیڈر، 2 لاکھ 8 ہزار 900 روپے

دوسری جانب اٹلس ہونڈا نے ہونڈا سی ڈی 70 کے 2024ء ماڈل کے فیچرز سے بھی پردہ اٹھادیا۔ کمپنی کے مطابق اس میں 4 اسٹروک سنگل سلینڈر ایئر کولڈ انجن ہوگا، پیٹرول کیپسٹی 8.5 لیٹر، 82 کلو وزن، فیول ایوریج 55 کلو  میٹر فی لیٹر، زیادہ سے اسپیڈ 80 کلو میٹر شامل ہیں۔