بہاولپور کے فلم میکر عبداللہ مختار نے پاکستان کا نام روشن کردیا

بہاولپور کے فلم میکر عبداللہ مختار نے پاکستان کا نام روشن کردیا

ایک نیوز نیوز: بہاولپور کے نئے ابھرتے ہوئے شارٹ فلم میکنگ میں ینگ فلم ڈائریکٹر محمدعبداللہ مختار نے بہاولپور کا نام روشن کر دیا ـ
ایک ہی سال میں دوشارٹ فلم بنا کر دونوں فلموں سے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ عبداللہ مختار اس سے پہلے رواں سال اپنی پہلی شارٹ فلم ثقافت زندہ رہے گی سے پنجاب میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور وزیراعلیٰ پنجاب سے دولاکھ کا فرسٹ انعام وصول کیا۔
انکی دوسری فلم دلدل جس نے  محکمہ بہبود آبادی پنجاب شارٹ فلم میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

معروف اداکار،صداکار ڈرامہ نگار وہدائیتکار مختارانجم کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے عبداللہ مختار نے دوسری شارٹ فلم سے پہلی پوزیشن حاصل کرکے ثابت کردیا ہے کہ اس کے اندرچھپی خداداد صلاحیت اسے ایک کامیاب ڈائریکٹر ثابت کررہی ہے۔ وہ خود کو بہاول پور کا ایک باصلاحیت نوجوان ثابت کررہے ہیں مختارانجم نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی مزیدکامیابیوں کے لئے دعا گو ہیں۔