این اے 154میں ن لیگ کے عبدالرحمان کانجودوبارہ گنتی میں جیت گئے

این اے 154میں ن لیگ کے عبدالرحمان کانجودوبارہ گنتی میں جیت گئے
کیپشن: این اے 154میں ن لیگ کے عبدالرحمان کانجودوبارہ گنتی میں جیت گئے

ایک نیوز:این اے 154میں ہارنے والے ن لیگ کے عبدالرحمان کانجودوبارہ گنتی میں جیت گئے۔

این اے 154لودھراں ون میں دوبارہ گنتی کے نتائج آگئے ۔ 8 فروری کو ساڑھے چھ ہزار ووٹوں سے ہارنے والے عبدالرحمن کانجو دوبارہ گنتی میں جیت گئے ۔لودھراں: دوبارہ گنتی میں عبدالرحمن کانجو کے ووٹوں کی تعداد 127984 ہوگئے۔ہارنے والے سنی تحریک کے امیدوار رانا فراز نون 120683 ووٹ لے سکے ۔مسلم لیگی کیمپوں میں جشن کا سماں ، کارکن نواز شریف زندہ باد کے نعرے  لگاتے رہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے عبدالرحمن کانجو نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔