بھارت کاقطر سے 2050 تک ایل این جی خریدنے کا معاہدہ آخری مراحل میں

بھارت کاقطر سے 2050 تک ایل این جی خریدنے کا معاہدہ آخری مراحل میں
کیپشن: India's deal to buy LNG from Qatar till 2050 in final stages

ویب ڈیسک: بھارت نے قطر سے ایل این جی (مائع قدرتی گیس) خریدنے کے 25 سالہ معاہدے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ اس معاہدے کے تحت ”قطر انرجی“ بھارت کو آسان شرائط پر سستی ایل این جی فراہم کرے گا۔ نئے معاہدے کے تحت موجودہ معاہدوں کو 2028 تک توسیع دی جائے گی۔

”قطر انرجی“ سے معاہدے پر دستظ ماہِ رواں کے آخر یا فروری کے اوائل میں متوقع ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں توانائی کے شعبے سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے معاہدے کے تحت بھارت کو قطر سے 2050 تک سالانہ 85 لاکھ میٹرک ٹن ایل این جی حاصل ہوگی۔

”قطر انرجی“ نے بھارت کو اس کی پسند کی بندر گاہوں پر ایل این جی فراہم کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔

بھارت کے انرجی سیکٹر میں ایل این جی کا شیئر اس وقت 6.5 فیصد ہے۔ قطر سے معاہدے کی صورت میں 2030 تک یہ شیئر 15 فیصد ہو جائے گا۔