اولمپک ہاکی کوالیفائیر،جرمنی نےپاکستان کو0-4سےشکست دیدی

 اولمپک ہاکی کوالیفائیر،جرمنی نےپاکستان کو0-4سےشکست دیدی
کیپشن: Olympic hockey qualifier, Germany defeated Pakistan 0-4

ایک نیوز: اولمپک ہاکی کوالیفائیرمیں جرمنی نےپاکستان کو0-4سےشکست دےکرفائنل کیلئےکوالیفائی کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق اولمپک ہاکی کوالیفائیرکےسیمی فائنل میں جرمنی نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیدی۔
جرمنی نے فائنل سمیت پیرس اولمپکس کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا پاکستان ٹیم اب تیسری پوزیشن کا میچ کھیلے گی ،قومی ٹیم تیسری پویشن کا میچ جیت کر پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرسکتی ہے ۔پاکستان ہاکی ٹیم کےپاس اس سال ہونےوالےاولمپکس میں جگہ بنانےکیلئےیہ آخری موقع ہے۔

جبکہ دوسرے کوارٹر میں نکلس ویلن نے ٹیم کے لیے دوسرا گول کیا، تیسرے کوارٹر میں جرمنی نے مزید 2 گول بنائے جو جسٹوس ویگنڈ اور نکلس ویلن نے کیے، چوتھے   کوارٹر میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں یوں جرمنی نے چار صفر سے مقابلہ جیت کر فائنل میں جگہ بنالی۔