والدہ کی یاد میں پڑھی گئی نظم سن کر بلاول آبدیدہ ہوگئے

والدہ کی یاد میں پڑھی گئی نظم سن کر بلاول آبدیدہ ہوگئے
کیپشن: والدہ کی یاد میں پڑھی گئی نظم سن کر بلاول آبدیدہ ہوگئے

ویب ڈیسک :چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے سامنے ان کی والدہ سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی یاد میں نظم پڑھی گئی تو وہ فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔
حیدرآباد میں منعقدہ شیخ ایاز ادبی میلے میں معروف شاعرہ اور ادیب سحر امداد حسینی نے محترمہ بینظیر بھٹو کی یاد میں نظم پڑھی۔اس موقع پر بلاول بھی موجود تھے جو توجہ سے نظم سنتے رہے اور آبدیدہ ہوگئے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی اپنی آنکھوں میں آئی نمی کو بار بار رومال سے پونچھتے رہے۔