اسلام آباد میں ادویات کا بحران شدت اختیار کرگیا

 انسولین، اینٹی بایوٹکس سمیت دیگرادویات کی شدید قلت  
کیپشن: Acute shortage of insulin, antibiotics and other medicines

ایک نیوز :اسلام آباد میں دواؤں کا بحران شدت اختیار کرگیا۔ دمہ کے مریضوں کیلئے ان ہیلر دستیاب ہیں نہ ہی شوگر کے مریضوں کیلئے انسولین، اینٹی بایوٹکس، اسکن انفیکشنز، ڈائریا، پیٹ درد، بلڈ پریشر اور بخار کی دوائیں بھی ناپید ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت میں سمیت مختلف شہروں میں دواؤں کا بحران شدید سے شدید تر ہوتا جارہا ہے، ادویات کی قلت کے ساتھ ساتھ ساتھ دستیاب ادویات کی قیمتیں بھی 18 سے 20 فیصد تک بڑھ گئیں۔

اسلام آباد اور مختلف شہروں میں دمہ کے مریضوں کیلئے ان ہیلر دستیاب ہیں نہ ہی شوگر کے مریضوں کیلئے انسولین، اس کے علاوہ اینٹی بایوٹکس، اسکن انفیکشنز، ڈائریا، بلڈ پریشر اور بخار کی دوائیں بھی ناپید ہیں۔

دوسری جانب شوگر، معدے کی تیزابیت، امراض قلب، اینٹی بایوٹک دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، شوگر کی دوائی 219 سے بڑھ 258 روپے تک پہنچ گئی جبکہ معدے کی تیزابیت اور جلن کی دوائیں 606 سے بڑھ کر 714 روپے کی ہوگئیں، دل کے امراض کی 140 روپے میں ملنے والی دوا اب 165 روپے میں دستیاب ہے۔