عمران خان پر حملے اور حکومت گرانے میں فوج ملوث نہیں: پرویزالہیٰ

عمران خان پر حملے،حکومت گرانے میں فوج ملوث نہیں: پرویزالہیٰ

ایک نیوز نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی جو بھی نیا آرمی چیف آئے گا ہم اس کے ساتھ ہیں۔ عمران خان نے فوج پر کسی قسم کا الزام نہیں لگایا۔ انہوں نے کل ہی کہا ہے کہ مجھ پر حملے اور میری حکومت گرانے میں فوج کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔ عمران خان نے کیا حاصل کیا ، آنے والے دنوں میں سامنے آجائے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان لانگ مارچ سے جو مقاصد حاصل کرنا چاہتے تھے انہوں نے کرلیے ہیں۔ ان مقاصد کا آئندہ چند دن میں پتا چل جائے گا ویسے آپ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی  اجڑی شکلیں دیکھ لیں ان سے بھی اندازہ ہوجائے گا۔ نوازشریف خالی پلیٹیں بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔پنجاب حکومت عمران خان کی حفاظت کرے گی۔

چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کو کام نہیں آتا ، اب پوری طرح ایکسپوز ہوگیا ہے۔ ہم عوام کی خدمت کے لیے کام کر رہے ہیں۔ عمران خان کی قیادت میں پنجاب کو ویلفیئر سٹیٹ بنائیں گے۔ عمران خان کی پنجاب حکومت مکمل حفاظت کرے گی۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا  پنجاب میں پہلے بھی صرف ڈرامے ہوتے رہے ہیں۔ہم کینسر کے علاج کیلئے ہسپتال شروع کررہے ہیں۔ ہیلتھ کارڈ کو مزید وسعت دے رہے ہیں۔میوہسپتال میں روبوٹک آپریشن کا سسٹم شروع کررہے ہیں۔