آئرلینڈ کے وزیر اعظم  کا مستعفی ہونے کا اعلان

آئرلینڈ کے وزیر اعظم  کا مستعفی ہونے کا اعلان
کیپشن: آئرلینڈ کے وزیر اعظم  کا مستعفی ہونے کا اعلان

ویب ڈیسک :آئرلینڈ کے وزیر اعظم لیو وراڈکر نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ کے وزیر اعظم لیو وراڈکر نے اپنے پارٹی عہدے اور وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ پارٹی کے سربراہ کے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں جیسے ہی نئے سربراہ کا انتخاب کیا جائے گا وہ بطور وزیر اعظم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے 6 اپریل کو پارٹی کے نئے رہنما کا انتخاب کرنے کی تجویز دی تھی تاکہ پارلیمنٹ کے ایسٹر کے وقفے کے بعد نئے وزیر اعظم کا انتخاب کیا جا سکے۔45 سالہ وراڈکر نے کہا کہ یہ ان کے لیے الگ ہونے کا صحیح وقت ہے۔انہوں نے تفصیل بتائے بغیر کہا کہ اب استعفیٰ دینے کی میری وجوہات ذاتی اور سیاسی ہیں لیکن بنیادی طور پر سیاسی ہی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے پاس اور کچھ نہیں ہے ، میرے ذہن میں بھی کچھ نہیں ہے، میرا کوئی قطعی ذاتی یا سیاسی منصوبہ نہیں ہے۔