بیس بال کی عالمی رینکنگ،پاکستان نے11درجےترقی پالی

بیس بال کی عالمی رینکنگ،پاکستان نے11درجےترقی پالی
کیپشن: In the world ranking of baseball, Pakistan improved by 11 ranks

ویب ڈیسک: بیس بال کی عالمی رینکنگ میں پاکستان نے گیارہ درجے ترقی پالی۔
تفصیلات کےمطابق حال ہی میں تائیوان میں ختم ہونے والی ایشین بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیاجس کی بنیادپرقومی ٹیم پانچویں نمبر پر آگئی تھی، اس کارکردگی کی وجہ سے پاکستان واحد ٹیم ہے جس کو گیارہ درجے کا جمپ ملا ہے۔
ذرائع کےمطابق ورلڈ بیس بال اینڈ سوفٹ بال کنفیڈریشن نے نئی رینکنگ جاری کی ہےجس میں پاکستان155 پوائنٹس کے ساتھ38 ویں پوزیشن پر آگیا ہے۔
نئی رینکنگ میں جاپان کی سبقت برقرارہے، میکسیکو دوسرے، امریکا تیسرے نمبر پر ہے۔ جنوبی کوریا کی چوتھی اور چائنزتائی پے کی پانچویں پوزیشن ہے۔ روایتی حریف بھارت کا اڑسٹھ واں نمبر ہے۔
پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے عالمی رینکنگ میں نمایاں بہتری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بیس بال میں بہت ٹیلنٹ ہے۔
سیدفخرعلی شاہ کامزیدکہناتھاکہ ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کی جانب سے امان اور مشرف نے نمایاں کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ایک طویل عرصہ سے مطالبہ کررہے ہیں کہ ہمیں بیس بال کا الگ سے گراونڈ مہیا کیا جائے۔