تحریک لبیک میں دراڑ کی خبریں، حافظ سعد رضوی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل 

تحریک لبیک،دراڑ کی خبریں، حافظ سعد رضوی ،تصویر ،سوشل میڈیا ،وائرل 
کیپشن: حافظ سعد رضوی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل۔

ایک نیوز نیوز: تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد رضوی ان دنوں کراچی میں ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں موجود ہیں۔ جہاں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 پر ضمنی انتخاب ہونے جارہا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر وائرل ہوئی ہے۔ جس میں امیرتحریک لبیک پاکستان حافظ سعد رضوی اور نائب امیر ٹی ایل پی پیر سید ظہیر الحسن کو این اے 245 سے ٹی ایل پی کے امیدوار احمد رضا امجدی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ 

اس کے ساتھ ہی تحریک لبیک میں دراڑ کی خبروں نے بھی دم توڑ دیا ہے۔ تصویر سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ ٹی ایل پی میں کوئی اندرونی اختلاف نہیں اور تحریک متحد ہوکر آگے بڑھ رہی ہے۔