آئی فون کمپنی نے صارفین کیلئے خوبصورت پیلے رنگ کافون متعارف کرادیا

آئی فون کمپنی نے صارفین کیلئے خوبصورت پیلے رنگ کافون متعارف کرادیا
کیپشن: The iPhone company has introduced a beautiful yellow phone for the users
سورس: The iPhone company has introduced a beautiful yellow phone for the users

ایک نیوز: آئی فون کمپنی نے صارفین کیلئے خوبصورت پیلے رنگ کافون متعارف کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق ایپل کمپنی کی جانب سے کچھ روز قبل آئی فون 14 اور 14 پلس متعارف کروایا گیا جس کی بکنگ کھول دی گئی ہے۔یہ نیا ماڈل ریٹیل سٹورز میں صارفین کیلئے دستیاب ہیں۔
پیلے رنگ کے آئی فون کے فیچرز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ صارفین کیلئے اچھی بات یہ ہے کہ اس کی قیمت عام آئی فون 14 اور 14 پلس والی ہی مقرر کی گئی ہے۔یہ آئی فون امریکا، چین، فرانس اور بھارت سمیت 60 سے زائد ممالک کیلئے دستیاب ہوں گے۔
آئی فون 14 کی قیمت 799 امریکی ڈالر یعنی 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد پاکستانی روپے اور آئی فون 14 پلس کی قیمت 899 امریکی ڈالر یعنی 2 لاکھ 53 ہزار سے زائد پاکستانی روپے ہے۔
6.1 انچ کے آئی فون 14 اور 6.7 انچ کے آئی فون 14 پلس میں پانی اور دھول سے بچنے والا فون کوور بھی موجود ہے جو آئی فون کو خراب ہونے سے محفوظ رکھتا ہے۔
دونوں ماڈلز میں او ایل ای ڈی ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک خوبصورت ڈسپلے شامل ہے۔ اس کے علاوہ اس کی بیٹری کئی گھنٹے تک چل سکتی ہے۔
اس سے پہلے2017 اور 2019 میں کمپنی کی جانب سے لال رنگ کے آئی فون 7 اور آئی فون 8 متعارف کرایا گیا تھا۔ 2021 میں جامنی رنگ کے آئی فون 12 اور گزشتہ برس سبز رنگ کے آئی فون 13 اور 13 پرو متعارف کرایا گیا تھا۔ صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے کمپنی آئی فون کے مختلف رنگ کے آئی فون متعارف کرتی ہے۔
قبل ازیں گزشتہ برس ستمبر میں مڈ نائٹ، اسٹار لائٹ، نیلے، جامنی اور سرخ رنگوں میں متعارف کرایا تھا۔