واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری

واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری
کیپشن: واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری

ایک نیوز:واٹس ایپ پر صارفین کیلئے خوشخبری،نیا فیچر  ریکارڈنگ کا عمل آسان بنادے گا۔
کیا آپ بھی واٹس ایپ پر ویڈیوز ریکارڈ کرتے ہیں ؟ اگر ایسا ہے تو آپ کو یقیناً جان کر خوشی ہوگی کہ واٹس ایپ انتظامیہ ویڈیو ریکارڈنگ سے متعلق ایک نئے فیچر پر کام کررہی ہے۔
ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ اپنے صارفین کیلئے ایک زوم کنٹرول فیچر پر کام کررہا ہے جو آئی او ایس  24.9.10.75 اپ ڈیٹ کے طور پر کیمرے کی خصوصیات کو بہتر بنائے گا۔
ایپ کا نیا فیچر سہولت کو بہتر بناتے ہوئے صارفین کو اپنے پسندیدہ لمحات کو محفوظ کرنے اور شیئر کرنے میں آسانی فراہم کرے گا، بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ فی الحال بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہے۔
فراڈیے واٹس ایپ صارفین کے دوستوں اور خاندان کو نشانہ بناسکتے ہیں، ان سے کیسے بچا جائے؟
نئی اپ ڈیٹ کے تحت صارفین ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے ایک نئے بٹن کے ساتھ زوم لیول کو آسانی سے تبدیل کرسکتے ہیں، اس سے قبل صارف کو اوپر یا نیچے سوئپ کرکے یا پھر اپنی انگلی کیمرے کے بٹن پر رکھتے ہوئے زوم لیول تبدیل کرنا پڑتا تھا۔