بھارتی گلو کاریویوہنی سنگھ کا پاکستان آنے کی خواہش کااظہار

بھارتی گلو کاریویوہنی سنگھ کا پاکستان آنے کی خواہش کااظہار
کیپشن: بھارتی گلو کاریویوہنی سنگھ کا پاکستان آنے کی خواہش کااظہار

ویب ڈیسک: بالی وڈ کے معروف گلوکار  یو یو ہنی سنگھ نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی ریپر یو یو ہنی سنگھ کاانٹرویو میں کہنا تھا کہ پاکستانی مداحوں کی جانب سے ہمیشہ بہت محبت اور پیار ملتا ہے۔ پاکستان سے ان کا ایک الگ لگاؤ ہے کیونکہ ان کے آباؤ اجداد کا تعلق پاکستان کے شہر لاہور سے ہے اور میری خواہش ہے کہ لاہور جاؤں۔
یویوہنی سنگھ کاکہنا تھا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ ضرور پاکستان جائیں گے اور سکھوں کی عبادت گاہ ننکانہ صاحب کا دورہ بھی کریں گے، ساتھ ہی اپنے پاکستانی مداحوں سے بھی ملیں گے۔
واضح رہے یویو ہنی سنگھ نے بالی وڈ میں بہت سے مشہور گانے گائے ہیں جن میں براؤن رنگ، بلیو آئیز، دیسی کلاکار اور دھیرے دھیرے جیسے گانے شامل ہیں۔