ایشیا کپ سے قبل بنگلا دیشی کھلاڑی کوئلوں پر چلنے لگے، ویڈیو وائرل

ایشیا کپ سے قبل بنگلا دیشی کھلاڑی کوئلوں پر چلنے لگے، ویڈیو وائرل

ایک نیوز:بنگلا دیشی کرکٹر نعیم شیخ ایشیا کپ کی تربیت کے لیے جلے ہوئے کوئلوں پر چلنے لگے۔

رپورٹ کے مطابق بنگلا دیشی کرکٹر نعیم شیخ کی پاکستان اور سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ 2023 سے قبل اپنی تربیتی مشقوں  میں جلے ہوئے کوئلوں پر چلنے کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے کرکٹ شائقین کو چونکا دیا۔

یادرہے کہ ایشیا کپ کا میزبان پاکستان ہے اور ایونٹ دو مراحل میں پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا آغاز ملتان سے ہوگا جس میں میزبان ٹیم پاکستان اور نیپال آپس میں ٹکرائیں گی۔ٹورنامنٹ کے چار میچز پاکستان جب کہ فائنل سمیت 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے،  ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا 2 ستمبر کو کینڈی میں شیڈول ہے۔