ٹک ٹاک کے عالمی سیکیورٹی چیف عہدہ سے مستعفی

ٹک ٹاک کے عالمی سیکیورٹی چیف عہدہ سے مستعفی

ایک نیوز نیوز: ٹک ٹاک کے عالمی سیکیورٹی چیف نے عہدہ سے استعفی دے دیا ہے۔
ٹک ٹاک کی ویب سائٹ پر ایک میمو کے مطابق رولینڈ کلوٹیر جو سائبر سیکیورٹی کی نگرانی کرتے تھے اپنے عہدہ سے مستعفی ہو رہے ہیں لیکن وہ کمپنی کا حصہ رہیں گے۔ رولینڈ کلوٹیر کا کہنا کہ ان کا یہ اقدام ٹک ٹاک میں سیکیورٹی ٹیموں میں حالیہ تبدیلیوں کی وجہ سے لیا ہے۔
رولینڈ کلوٹیر کا مزید کہنا ہے کہ ٹک ٹاک چین کے بائٹ ڈانس کی ملکیت ہے اور اسے ذاتی ڈیٹا کے استعمال میں امریکی ریگولیٹرز کی جانب سے بڑھتی ہوئی جانچ پڑتال کا سامنا ہے۔ امریکہ میں ڈیٹا مینجمنٹ کی تبدیلیوں کے بارے میں حالیہ اعلان کی وجہ سے گلوبل چیف سیکیورٹی آفیسرکے عہدہ سے استعفی دے کر اسٹریٹجک مشاورتی عہدہ سنبھال لوں۔
رپورٹ کے مطابق رولینڈ کلوٹیر نے 2 سال قبل ٹک ٹاک میں عالمی سیکیورٹی چیف کا عہدہ سنبھالا تھا تاکہ چین کی ملکیت ہونے کی وجہ سے ڈیٹا سکیورٹی کے مسائل کو دیکھا جا سکے۔ ٹک ٹاک اپنی عالمی سیکیورٹی ٹیم میں ردوبدل کر رہا ہے اور چین سے متعلق سیکیورٹی کے مسائل بشمول اسے بائٹ ڈانس سے زیادہ مقامی ٹیموں میں منتقل کر رہا ہے۔ٹک ٹاک نے حال ہی میں ایک امریکی ڈیٹا سیکیورٹی یوایس ڈی ایس ٹیم کا اعلان کیا ہے جسے امریکی صارف کی معلومات کے لیے گیٹ کیپر کا کام کر رہی ہے تاکہ چین تک ڈیٹا کی رسائی کم سے کم ہو۔ وہ ٹیم خودمختار طور پر کام کرے گی۔ ریاستہائے متحدہ اور سنگاپور سمیت دیگر ممالک میں ٹک ٹاک اسی طرح کی ڈیٹا سیکیورٹی ٹیمیں بنانے پر غور کر رہی ہے۔
ٹک ٹاک کو امریکی صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت کے بارے میں امریکی سینیٹرز کے بڑھتے ہوئے سوالات کا سامنا ہے۔ امریکی سینیٹرز کا کہنا ہے کہ وفاقی تجارتی کمیشن سیکیورٹی معاملات کی تحقیقات کرے۔
ٹک ٹاک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شروع میں قانون سازوں کو بتایا کہ وہ بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ ایک حتمی معاہدے پر کام کر رہا ہے جو “صارف کے ڈیٹا اور امریکی قومی سلامتی کے مفادات کا مکمل تحفظ کرے گا۔