شوہرمجھ سے زیادہ خوبصورت نہ ہو،یمنیٰ زیدی کی خواہش

شوہرمجھ سے زیادہ خوبصورت نہ ہو،یمنیٰ زیدی کی خواہش
کیپشن: شوہرمجھ سے زیادہ خوبصورت نہ ہو،یمنیٰ زیدی کی خواہش

ویب ڈیسک:  خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی کا کہنا ہے کہ ان کا ہونے والا جیون ساتھی خوبصورت ہو لیکن ان سے زیادہ اچھا نہ دکھے۔
اداکارہ یمنی زیدی نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں شوہر میں ہونیوالی خصوصیات بتائیں۔
  اداکارہ نے بتایا کہ میری خواہش ہے کہ وہ ایک اچھے دل کا شخص ہو اور ذہین ہو، میرے ساتھ تعلقات اچھے رہیں اور مجھ سے محبت کرے۔وہ میری نظر کو اچھا لگنا چاہیے، میں چاہتی ہوں شریک حیات مجھے اچھا لگے لیکن مجھ سے زیادہ خوبصورت نہ ہو۔
اس کے علاوہ شو کے دوران یمنیٰ نے اپنے پسندیدہ ہیرو سے متعلق کہا کہ  انہیں ٹام کروز  بہت پسند ہیں، وہ ان کی بڑی مداح ہیں۔