فاسٹ باولر نسیم شاہ کی کرکٹ میں واپسی

 فاسٹ باولر نسیم شاہ کی کرکٹ میں واپسی
کیپشن:  فاسٹ باولر نسیم شاہ کی کرکٹ میں واپسی

ویب ڈیسک:کندھے کی انجری سے نجات پانے والے فاسٹ باولر نسیم شاہ کی کرکٹ میں واپسی ہو گئی۔
نسیم شاہ نےپی ایس ایل نائن کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی  نمائندگی کی ۔ فاسٹ باولر نسیم شاہ گذشتہ سال ایشیا کپ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد لندن میں ان کے کندھے کی سرجری ہوئی تھی۔
پی ایس ایل میں نسیم شاہ نے 4اوورز میں 36رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی 
 واضح رہے کہ نسیم شاہ کندھے کی انجری کے باعث بھارت میں منعقدہ ورلڈ کپ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔