پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس کل طلب، اپوزیشن کااحتجاج کافیصلہ

پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس کل طلب، اپوزیشن کااحتجاج کافیصلہ
کیپشن: A joint session of the Parliament has been called tomorrow, the opposition's protest is enough

ایک نیوز: پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس کل طلب کرلیاگیا، اجلاس میں اپوزیشن نےاحتجاج کافیصلہ کیاہے۔
تفصیلات کےمطابق صدرمملکت آصف علی زرداری نےپارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس کل شام 5بجے طلب کیاہے،جس کی صدارت سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کرینگے۔
ذرائع کےمطابق اپوزیشن کے صدر آصف زرداری کے خطاب کے دوران شدید احتجاج اور گھیراؤ کے منصوبے کی رپورٹ سپیکر کو پیش کی گئی ہے،رپورٹ کی روشنی میں سپیکر نے غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کرنےکاحکم دیاہے۔

ذرائع کےمطابق عسکری قیادت کو بھی مشترکہ اجلاس کی کارروائی دیکھنے کی دعوت دی گئی ہے، پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نےاحتجاج کافیصلہ کیاہے۔ پی ٹی آئی، سنی اتحاد کونسل اورایم ڈبلیو ایم سمیت اپوزیشن جماعتیں احتجاج کرینگی،اپوزیشن جماعتیں صدر مملکت کے خطاب کےدوران شور شرابہ و احتجاج کرینگی۔
ذرائع کےمطابق مبینہ انتخابی دھاندلی،مہنگائی کے خلاف،آئین کی بالادستی کےلئے احتجاج ہوگا ،اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی ہے، تمام ارکان ایوان میں موجود رہیں،اپوزیشن جماعتوں کی ہدایت ۔ پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں ارکان پلے کارڈز لیکر آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن نےکل کےاجلاس میں حکومت کوشدیدٹف ٹائم دینےکافیصلہ کیاہے،موجودہ حکومت کے پاس حقیقی مینڈیٹ نہیں فارم 47 کی پیدوار ہے، احتجاج کے بعد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے واک آوٹ کا فیصلہ موقع پر ہوگا۔