کھبے لیمےخاموش رہ کر ٹک ٹاک کابادشاہ کیسے بنے؟

کھبے لیمےخاموش رہ کر ٹک ٹاک کابادشاہ کیسے بنے؟
کیپشن: کھبے لیمےخاموش رہ کر ٹک ٹاک کابادشاہ کیسے بنے؟

ایک نیوز نیوز: سینگال سے تعلق رکھنا والے22 سالہ Khaby Lame ٹک ٹاک کے بادشاہ بن گئے,Khaby Lame ٹک ٹاک کی ایک ویڈیو پوسٹ کے لیے لگ بھگ ساڑھے سترہ کروڑ وصول کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کے بے تاج بادشاہ اورسب سے زیادہ مقبولیت رکھنے والے خابی لیم نے اپنی کمائی کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انٹرنیٹ کے بادشاہ کے لیے یہ کمائی بلکل ٹھیک ہے۔

برطانوی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق خابی لائیم نے 22 سال کی عمر میں بطور digital content creator سب سے زیادہ فولو کیے جانے والے 149.5 ملین فولورز کے ساتھ امریکی ڈانسر Charli D’Amelio کوبھی پیچھے چھوڑ دیا۔

@khaby.lame

لائیم زیادہ تر آن لائن مواد کی شکل میں پیسہ کماتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے یہ بتایا کہ وہ ایک ٹک ٹاک کی ویڈیو کلپ کے ساڑھے سترہ کروڑ (17.5 کروڑ روپے) تک کماتے ہیں۔ 2022 میں یہ کمائی 10 ملین ڈالر تک جانے کی توقع ہے۔

Charli D’Amelio
18برس کی امریکی ڈانسر چارلی ڈی المیلیو کے ٹک ٹاک پر 146 ملین سے زائد فولورز ہیں۔ انہوں نے 2019 میں ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیوز بنانی شروع کی اور اب سوشل میڈیا سیلبریٹی بن گئی ہیں.

@charlidamelio