انڈا2لاکھ روپے میں نیلام 

انڈا2لاکھ روپے میں نیلام 
کیپشن: انڈا2لاکھ روپے میں نیلام 

ویب ڈیسک:مقبوضہ کشمیر میں مسجدکی تعمیرکیلئے بیوہ کاعطیہ کیا گیا انڈہ سوا 2 لاکھ روپے میں نیلام ہوگیا۔
مقبوضہ کشمیر میں مسجد کی تعمیر کیلئے چندے کی اپیل پر لوگوں نے نقدی کے ساتھ برتن،مرغیاں اور چاول عطیہ کئے۔اس موقع پر ایک غریب بیوہ  عطیے میں دینےکے لیے صرف ایک انڈہ لاسکی۔
منتظمین نے انڈہ نیلامی کے لیے پیش کیا تو اس کی پہلی بولی 10ہزار کی لگی اور سوا 2 لاکھ تک پہنچی۔
انڈہ خریدنے والےکشمیری تاجر نےکہا کہ  خالص اور  نیک جذبےکی کوئی قیمت نہیں ہوتی، وہ اس انڈےکو فریم کرا کےگھر میں محفوظ رکھےگا۔