آپ دِلوں کے کپتان ہو، ساتھی کرکٹرز کا بابر کے نام پیغام

 آپ دِلوں کے کپتان ہو، ساتھی کرکٹرز کا بابر کے نام پیغام
کیپشن: You are the captain of hearts, a message from fellow cricketers to Babar

 ویب ڈیسک:کپتانی سے دستبردار ہونے پر محمد رضوان سمیت ساتھی کرکٹرز نے بابر اعظم کے نام پیغام جاری کیے ہیں۔
  پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے جس کے بعد  پی سی بی نے نئےکپتانوں کو مقرر کیا ہے۔
  پاکستان کرکٹ بورڈنے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان اور شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔
کپتانی سے دستبردار ہونے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بابر اعظم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ بابر آپ دِلوں کے کپتان ہو، آپ یقینی طور پر پاکستان کے عظیم ترین بیٹرز میں سے ایک ہیں۔
رضوان نے بابر کیلئے کہا کہ آپ کی ایمانداری، محبت، دیانت داری، خیالات، اور بطور کپتان پاکستان کے لیے کوششیں قابل توجہ ہیں۔

  پاکستان ٹی ٹوئنٹی کے نئے کپتان شاہین آفریدی نے لکھا کہ بابر آپ کی مثالی قیادت میں بہترین ٹیم ورک او ر دوستی دیکھی،  ٹیم کو متحد کرنے اور اجتماعی کامیابی کے لیے  آپ کی صف اول کی قیادت اور عزم قابل تعریف ہے، مجھے انتظار ہے کہ آپ بیٹنگ میں مزید ریکارڈ توڑیں گے انشاءاللہ۔


اس کے علاوہ لیگ اسپنر شاداب خان نے بابر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ نئے مقرر ہونے والے کپتان شان مسعود اور شاہین آفریدی کو مبارک باد بھی دی۔