لاہور بورڈ کا میٹرک کے امتحانات 29 جولائی سے لینے کا اعلان

لاہور بورڈ کا میٹرک کے امتحانات 29 جولائی سے لینے کا اعلان
لاہور : لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے امتحانات 29 جولائی سے لینے کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق سکینڈری امتحان میں دسویں جماعت کے امیدواروں کورول نمبر سلپ جاری کردی گئی ہے ۔ ترجمان کا کہناتھاکہ کہ میٹرک کے امتحان میں تین لاکھ 894 امیدوار شرکت کریں گے ۔

امیدواروں میں ایک لاکھ اٹھاون ہزار تین سو سینتالیس لڑکے اور ایک لاکھ 42 ہزار 547 لڑکیاں شامل ہیں ۔