اربازخان نے ملائیکااروڑاسےطلاق پرباآخرلب کشائی کردی

اربازخان نے ملائیکااروڑاسےطلاق پرباآخرلب کشائی کردی
کیپشن: Arbaaz Khan finally opened his mouth on divorce from Malaika Arora

ویب ڈیسک:بھارتی اداکاراربازخان نے اداکارہ ملائیکااروڑاسےطلاق پرباآخرلب کشائی کردی۔
تفصیلات کےمطابق بھارت کی مشہورو معروف جوڑی اداکاراربازخان اوراداکارہ ، ٹیلنٹ شوز کی جج  ملائیکا اروڑہ کےبیٹے ارہان خان آج کل اپنی پوڈ کاسٹ ’ڈمب بریانی‘ کے سبب سرخیوں میں ہیں۔
حال ہی میں اداکاراربازخان نےاس پوڈ کاسٹ میں شرکت کی بیٹے ارہان خان نے اپنے والد ارباز خان اور چچا سہیل خان کو مدعو کیا۔
اس شومیں ارہان خان نےاپنےوالد اور چچا سے محبت اور شادی جیسے رشتوں پر کھل کر بات کی۔
ارباز خان نے اپنے بیٹے کی پوڈ کاسٹ میں رشتوں سے متعلق کھل کربات کرتے ہوئے کہا کہ جب کسی بھی رشتے سے جوش یا ساتھ رہنے کا جذبہ ختم ہو جاتا ہے تو وہ رشتہ ٹوٹ جاتا ہے۔
گفتگوکاسلسلہ جاری رکھتےہوئےارباز خان کا کہنا تھا کہ ’جب آپ خود کو کسی بھی رشتے کا مرکز سمجھنے لگتے ہیں تو وہ رشتہ خراب ہونے لگتا ہے، کسی بھی رشتے کے لیے ایک نہیں بلکہ دو لوگ اہم ستون کا کردار ادا کرتے ہیں۔‘

ارباز خان کا مزید کہنا تھا کہ رشتے میں صرف مفادات کو دیکھنے کے بجائے رشتوں کو اہمیت دینے پر زور دینا چاہیے۔
اداکارنےبیٹے کی پوڈ کاسٹ کے دوران مشورہ دیا کہ جس رشتے میں ایک پارٹنر کی نظر مفادات پر ہو اور دوسرا صرف خلوص رکھتا ہو تو ایسے میں دوسرے شخص کو خود ہی رشتہ ختم کر دینا چاہیے۔
دوسری جانب سہیل خان نے رشتہ بچانے کے لیے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دو افراد میں رابطہ قائم رہنا رشتہ بچا سکتا ہے جبکہ دو افراد میں ایک ساتھ رہتے ہوئے بھی دلچسپی ظاہر نہ کرنا اور بات چیت نہ کرنا رشتے کو توڑ سکتا ہے۔
سہیل خان کا کہنا تھا کہ ’ہر رشتے کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ ہوتی ہے، جب ہم کسی بھی رشتے کے بارے میں پرجوش محسوس کرنا چھوڑ دیتے ہیں تو یہ آہستہ آہستہ ٹوٹنا شروع ہو جاتا ہے۔‘
واضح رہے کہ سہیل اور ارباز خان دونوں ہی طلاق جیسے تلخ تجربات سے گزر چکے ہیں۔

سہیل خان نے 2022ء میں اپنی بیوی سیما سچدیو کو جبکہ ارباز نے اپنی پہلی بیوی ملائیکا اروڑا کو 2017ء میں طلاق دی تھی۔ 
ارباز خان نے حال ہی میں شوریٰ خان سے دوسری شادی کر لی ہے۔