سونےکی قیمت میں اضافہ

سونےکی قیمت میں اضافہ
کیپشن: Increase in the price of gold

ایک نیوز:عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی تولہ  800 روپے کا اضافہ  ہونےسے سونا 2 لاکھ 47 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیا۔10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 12 ہزار 20 روپے پر پہنچ گیا۔

 عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کے اضافے سے 2371 ڈالر فی اونس کا ہوگیاجبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 650 روپے پر مستحکم رہی۔