کراچی کی ایریکا رابن مس یونیورس پاکستان بن گئیں

کراچی کی ایریکا رابن مس یونیورس پاکستان بن گئیں
کیپشن: Erica Robin from Karachi became Miss Universe Pakistan

ایک نیوز: کراچی کی ایریکا رابن مس یونیورس پاکستان بن گئی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق امریکا میں ہونے والے مس یونیورس مقابلوں میں لاہور سے تعلق رکھنے والی حراانعام، راولپنڈی کی جیسیکا ولسن بھی شریک ہوئی تھیں۔ 

پنسلوانیا سے امریکی نژاد پاکستانی ملیکہ علوی بھی مقابلے میں شامل تھیں۔ پنجاب کی سبرینا وسیم نے بھی مس یونیورس پاکستان مقابلے میں حصہ لیا۔ تاہم کراچی سے تعلق رکھنے والی ایریکا رابن مس یونیورس پاکستان بن گئیں۔

ایریکا رابن کا مس یونیورس کا ٹائٹل جیتنے کے بعدکہنا تھا کہ وہ پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے کے لیے اس مقابلے کا حصہ بنی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ پوری دنیا پاکستان کی ثقافت سے روشناس ہو،میں سب کو دعوت دیتی ہوں کہ پاکستان آکر یہاں کی ثقافت اور مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں۔

واضح رہے کہ مس یونیورس پاکستان اس سال نومبر میں ایل سلواڈور میں ہونے والے عالمی مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

 تاریخ میں پہلی بار دنیا کے سب سے بڑے مقابلہ حسن’’ مس یونیورس‘‘ میں پاکستانی حسینائیں حصہ لیں گی۔