پانڈیا نےگیند پرکچھ پھونکا اور امام الحق آؤٹ ہوگئے؟

پانڈیا نےگیند پرکچھ پھونکا اور امام الحق آؤٹ ہوگئے؟
کیپشن: Pandya blows something on the ball and Imam-ul-Haq is out?

ایک نیوز :پانڈیا نےگیند پرکچھ پھونکا اور امام الحق آؤٹ ہوگئے؟سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا۔


 ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے دوران بھارتی بولر ہاردک پانڈیا کا پاکستانی اوپننگ بلے باز  امام الحق کو  آؤٹ کرنا سوشل میڈیا پر  بحث کا موضوع بن گیا۔
امام الحق 73 کے مجموعی اسکور پر 36 رن بنا کر ہاردک پانڈیا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
 امام الحق کی وکٹ والی گیند پھینکنے سے پہلے ہاردک پانڈیا نے ہاتھوں میں تھامی گیند  پر جیسےکچھ پڑھ کر پھونکا، پھر  دوڑتے ہوئے آئے  اور  امام الحق وکٹوں کے پیچھے کيچ آؤٹ ہوگئے۔
اس پر سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہوگئی،کسی نے کہا کہ پانڈیا نےگیند پر تھوکا ہے تو کسی نےکہا کہ کوئی منتر پڑھ کر پھونکا ہے۔
خیال رہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور پوری پاکستانی ٹیم 42 اعشاریہ 5 اوور میں 191 رن پر ڈھیر ہوگئی۔