پیٹرولیم مصنوعات پر نقصان برداشت نہیں کرسکتے، مفتاح اسماعیل کا واضح پیغام

پیٹرولیم مصنوعات،نقصان ،برداشت ،مفتاح اسماعیل ،واضح پیغام
کیپشن: مفتاح اسماعیل، فائل فوٹو

ایک نیوز نیوز: وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے قوم کو بری خبر سنادی ہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر نقصان برداشت کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے، اس لیے سبسڈی نہیں دی جائے گی۔  انہوں ںے کہا کہ تیل پر ایک بلین ڈالر کی چھوٹ پر سعودی عرب تصدیق کرے تو بہتر ہوگا۔

انہوں نے دوران پروگرام اعتراف کیا کہ ان سے غلطی ہوئی جو چھوٹے دکاندار پر بھی 3 ہزار روپے ٹیکس لگ گیا۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی کا نعرہ لگانے والوں نے 48 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ چھوڑا۔