چڑیا نے سائرن کی نقل کر کے افسران کو حیران کردیا

 چڑیا نے سائرن کی نقل کر کے افسران کو حیران کردیا
کیپشن:  چڑیا نے سائرن کی نقل کر کے افسران کو حیران کردیا

ویب ڈیسک:برطانیہ میں پرندے نے پولیس سائرن کی آواز نکال کر پولیس افسر کو پہلے پریشان پھر حیران کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس پرندے کی آواز اور پولیس سائرن کی نقل سن کر لوگ حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔
پولیس افسر نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ پولیس اہلکاروں کو پہلے لگا کہ پولیس اسٹیشن کے باہر کھڑی گاڑی میں خرابی پیدا ہوگئی ہے۔  بعد ازاں تحقیقات کرنے پر پتہ چلا کہ یہ خرابی نہیں بلکہ پرندے کی آواز ہے۔
برطانوی پولیس اہلکار نے بتایا کہ میں نے باہر آکر درختوں میں دیکھا جہاں پرندہ بالکل واضح طور پر ایک پولیس سائرن کی نقل کرتے ہوئے آواز نکال رہا تھا۔
مقامی حکام کے مطابق پولیس سائرن کی آواز نکالنے والا پرندہ بلیک برڈ تھا۔
سوشل میڈیا پر بھی اس ویڈیو کو دیکھ کر لوگ حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔