ٹک ٹاک پر لائیو شاپنگ فیچر کی سہولت متعارف

tik tok shopping
کیپشن: tik tok shopping
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: ٹک ٹا ک پر لائیو شاپنگ فیچر کی سہولت بھی دستیاب ہوگی ۔ ایپ نےبالاخر  امریکی صارفین کے لئے ای کامرس لانچ کردی ۔

 رپورٹ کے مطابق TikTok آپ کو جلد ہی ایپ کے اندر ہی خریداری  کی سہوت فراہم کر دے گا ۔ سوشل میڈیا ایپ  نے اس سہولت کی جانچ پڑتال شروع کردی ۔

یادرہےTikTok  ایک طویل عرصے سے ایپ میں ای کامرس لانے پر توجہ دے رہا ہے ۔ کچھ مہینے پہلے، ایپ نے Shopify شاپنگ ٹیب کے ساتھ تجربہ کیا تھا ۔ٹک ٹاک کی ترجمان لورا پیریز نے تصدیق کی ہے کہ اس وقت امریکہ میں ان ایپ شاپنگ کا تجربہ کیا جا رہا ہے، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ یہ سہولت پہلے بھی برطانیہ، انڈونیشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے  کچھ ممالک   میں دستیاب ہے

اپنی لائیو شاپنگ فیچر کے لیے بھی برانڈز کے ساتھ شراکت کر رہا ہے اور یہ چھٹیوں کے موسم کے دوران اس سال کے آخر تک لانچ ہو سکتا ہے۔

بہت زیادہ امکان ہے کہ   اگلے سال کے دوران یہ فیچر پاکستان میں بھی  متعارف کرادیا جائے  کیونکہ یہاں کی مارکیٹ میں بہت زیادہ امکانات ہیں۔