ننھے مہمان کی آمد کی افواہیں :سدھو موسے والا کے والدین کا رد عمل بھی آگیا

ننھے مہمان کی آمد کی افواہیں :سندھو موسیٰ والا کے والدین کا رد عمل بھی آگیا
کیپشن: Sidhu Moosewala's father breaks silence on wife's pregnancy at 58

ایک نیوز : بھارت کےمشہور آنجہانی گلوکار سدھوموسے والا کے بھائی کی پیدائش سے متعلق افواہوں پر ان کے والدین کا رد عمل بھی سامنے آگیا ۔

تفصیلات کےمطابق گزشتہ ماہ بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ گلوکار سدھو موسے والا کی 58 سالہ والدہ چرن کور کے ہاں مارچ 2024 میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

ان افواہوں پر  گلوکار کے والد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر جاری کی گئی اپنی پوسٹ میں کہا کہ ہم اپنے بیٹے سدھو کے تمام مداحوں کے دل سے شکرگزار ہیں جو ہمارے خاندان کے لیے فکرمند ہیں۔

اُنہوں نے پوسٹ میں مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خاندان سے متعلق کچھ افواہیں زیرِ گردش ہیں، براہِ کرام! اُن افواہوں پر یقین نہیں کریں، اگر کوئی بھی خبر ہوگی تو ہمارا خاندان خود آپ سب کو آگاہ کرے گا۔سدھو موسے والا کے والد کی پوسٹ کے بعد مداح سوال کررہے ہیں کہ گلوکار کی والدہ کے حاملہ ہونے کی خبر جھوٹی اور بےبنیاد ہے؟

واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل بھارتی میڈیا پر افواہیں پھیل رہی تھیں کہ آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین بیٹے کے قتل کے بعد دوبارہ والدین بننے والے ہیں، بھارتی میڈیا کی جانب سے کیے گئے دعوے کے مطابق آنجہانی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں اگلے ماہ بچے کی پیدائیش متوقع ہے۔