توشہ خانہ معاملہ، فواد چودھری کا مریم نواز کے گھڑی لینے کی تحقیقات کا مطالبہ

توشہ خانہ معاملہ، فواد چودھری کا مریم نواز کے گھڑی لینے کی تحقیقات کا مطالبہ
کیپشن: Tosha Khana case, Fawad Chaudhary's demand for investigation into taking Maryam Nawaz's watch

 ایک نیوز : تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے مریم نواز کے توشہ خانے سے گھڑی لینے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) فوری طور پر مریم نواز کو توشہ خانے سے گھڑی لینے پر طلب کرے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اس حوالے سے تحقیقات کی جائیں کہ 2 کروڑ روپے کی گھڑی 10 لاکھ میں ایک پرائیویٹ شہری کو کیسے دے دی گئی؟

 اس پیغام پر جواب دیتے ہوئے ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے اپنے پولیٹکل سیکریٹری ذیشان ملک کو فواد چودھری کے خلاف شکایت درج کروانے کی ہدایت کردی۔

 ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز کاکہنا تھا پروپیگنڈا کرنے پر ایف آئی اے سائبر کرائم اور ٹوئٹر کو رپورٹ کریں۔