کرکٹرعالیہ ریاض اورکمنٹیٹر علی یونس شادی کے بندھن میں بندھ گئے

کرکٹرعالیہ ریاض اورکمنٹیٹر علی یونس شادی کے بندھن میں بندھ گئے
کیپشن: Cricketer Alia Riaz and commentator Ali Younis tied the knot

ایک نیوز:قومی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض اورکمنٹیٹر علی یونس کے نکاح کی تقریب میں کپتان بابر اعظم سمیت سابق و موجودہ کرکٹرزنےشرکت کی۔
تفصیلات کےمطابق علی یونس اور عالیہ ریاض کے نکاح کی تقریب گزشتہ روزبرکی روڈ فارم ہاوس میں منعقد ہوئی۔جس میں سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ،سابق کپتان وقار یونس،انضمام الحق،مشتاق احمد، سلمان بٹ، عمران نذیر، محمد یوسف،کامران اکمل، عمر اکمل اورعبدالرزاق نے شرکت کرکے تقریب کو چارچاند لگادئیے۔ نکاح مفتی نعیم بٹ نے پڑھایا۔

رسم نکاح میں دولہن عالیہ ریاض کی ساتھی کرکٹرز کپتا ندا ڈار، سابق کپتان بسمعہ معروف، انعم آمین، ارم جاوید،نتالیہ پرویز شریک ہوئیں۔ عالیہ ریاض کی رخصتی کی تقریب ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد ہوگی۔
واضح رہےکہ دولہا علی یونس سابق کپتان وقار یونس کے چھوٹے بھائی ہیں۔