وزیرآباد کارڈیالوجی کیلئے بیرون ملک سے ماہر ڈاکٹروں کی خدمات لینے کی ہدایت

وزیرآباد کارڈیالوجی کیلئے بیرون ملک سے ماہر ڈاکٹروں کی خدمات لینے کی ہدایت
کیپشن: وزیرآباد کارڈیالوجی کیلئے بیرون ملک سے ماہر ڈاکٹروں کی خدمات لینے کی ہدایت

ایک نیوز نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کیلئے بیرون ملک سے ماہر ڈاکٹروں کی خدمات مستعار لینے کی ہدایت  جاری کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہواجس میں وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی اپ گریڈیشن کے امور کے متعلق جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کیلئے بیرون ملک سے ماہر ڈاکٹروں کی خدمات مستعارلینے کی ہدایت  اور  دل کے مر ض میں مبتلا بچوں کے علاج کیلئے خصوصی شعبہ قائم کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ میں دل کے پیدائشی سوراخ کے مرض میں مبتلا بچوں کے علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی، دل کے مرض میں مبتلا بچوں کے پیچیدہ آپریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ ایسے بچوں کو علاج کیلئے انڈیا یا بیرون نہ جانا  پڑے۔

 خیال رہے کی چودھری پرویز الٰہی نے وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کے عزیز و اقارب کیلئے بہترین ویٹنگ ایریا بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔