نگہبان رمضان پیکیج دہلیز پرمہیاکیاجارہاہے،مریم نواز

نگہبان رمضان پیکیج دہلیز پرمہیاکیاجارہاہے،مریم نواز
کیپشن: نگہبان رمضان پیکیج دہلیز پرمہیاکیاجارہاہے،مریم نواز

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا ہے کہ  نگہبان رمضان پیکیج کے تحت سواتین کروڑ مستحقین کو ان کی دہلیز پر اشیاء خوردونوش مہیا کی جارہی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نےرمضان المبارک کی آمد پر اہل اسلام کو مبارکبادپیش کی اور کہا کہ رمضان المبارک کی بابرکت ساعتیں نصیب ہو نا اللہ کریم کا احسان ہے۔ رمضان المبارک  کے دوران اپنے اردگرد محروم اور ضرورت طبقے کو بھی یاد رکھیں۔ 

مریم نواز کاکہنا تھاکہ ہر صاحب ثروت اپنے دستر خوان میں غرباومساکین کو بھی رضا الٰہی کےلئے شریک کرے۔ رمضان المبارک میں مظلوم کشمیری اورفلسطینی بہن بھائیوں کو بھی یاد رکھا جائے۔   روزہ  عبادت ہونے کے ساتھ ساتھ اخلاقی نظم و ضبط کی تربیت بھی ہے۔