پاک نیوزی لینڈ سیریز: مہمان ٹیم آج پاکستان پہنچے گی

پاک نیوزی لینڈ سیریز: مہمان ٹیم آج پاکستان پہنچے گی

ایک نیوز: پاکستان کے خلاف سیریز کے لئے نیوزی لینڈ کا ٹی 20 اسکواڈ آج پاکستان پہنچے گا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز نیوزی لینڈ کا ٹی 20 اسکواڈ کرائسٹ چرچ سے پاکستان کے لئے روانہ ہوا تھا جو  کہ براستہ دبئی آج لاہور پہنچے گا۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان روانگی سے قبل کرائسٹ چرچ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اپنے اسکواڈ کی تصاویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کررہے ہیں، کیوی ٹیم پاکستان کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریزکھیلے گی جس کا آغاز 14 اپریل سے ہوگا۔پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائےگا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 15کو اور 17 اپریل کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی بھی لاہور ہی میں کھیلا جائے گا۔ اس لکے بعد چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

پہلا اور دوسرا ون ڈے 27 اور 29 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائےگا جبکہ  تیسرا، چوتھا اور پانچواں ون ڈے بالترتیب 3، 5 اور 7 مئی کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔