ورلڈکپ کے آغاز سے قبل گنگولی کی پاکستانی ٹیم کیخلاف ہرزہ سرائی

ورلڈکپ کے آغاز سے قبل گنگولی کی پاکستانی ٹیم کیخلاف ہرزہ سرائی
کیپشن: Before the start of the World Cup, Ganguly insulted the Pakistani team

ایک نیوز : ورلڈ کپ سیمی فائنل تک رسائی میں میزبان بھارت کے علاوہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ٹاپ فور میں شامل ہوں گی تاہم پاکستان بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

سابق بھارتی کپتان گنگولی نے خواہش کا اظہار کیا کہ پاکستان بہتر طور پر کوالیفائی کرے گا تاکہ ہمارا ایڈن گارڈنز میں پاک بھارت سیمی فائنل ہو۔ ہم بعض اوقات اہم مراحل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتے ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ یہ ذہنی دباؤ ہے۔ بھارت ہی واحد ٹیم نے جس نے دو بار آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے شروع ہوگا، پاکستان ورلڈکپ میں اپنے سفر کا آغاز 6 اکتوبر کو حیدر آباد میں کوالیفائر ون کے خلاف میچ سے کرے گا۔

شیڈول کے مطابق 12 اکتوبر کو پاکستان کا سامنا کوالیفائر ٹو سے ہوگا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 20 اکتوبر کو بنگلورو میں رکھا گیا ہے، 23 اکتوبر کو پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں چنائی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ قومی ٹیم 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ جبکہ 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے مدمقابل آئے گی۔

گرین شرٹس کا 5 نومبر کو بنگلورو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کا جوڑ پڑے گا جبکہ 12 نومبر کو قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف کولکتہ میں میدان میں اُترے گی۔

ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل ممبئی، دوسرا کولکتہ میں ہوگا، فائنل 19 نومبر کو احمد آباد نریندر مودی میں کھیلا جائے گا۔