یورپی یونین نے پاکستان میں انتخابی عمل کوخوش آئندقرار دیدیا

یورپی یونین نے پاکستان میں انتخابی عمل کوخوش آئندقرار دیدیا
کیپشن: یورپی یونین نے پاکستان میں انتخابی عمل کوخوش آئندقرار دیدیا

ویب ڈیسک :یورپی یونین نے پاکستان میں انتخابات پرزیادہ ٹرن آؤٹ کو خوش آئندہ قرار دیدیا۔

یورپی یونین کی جانب سے پاکستان میں انتخابات کے ردعمل میں کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام کو حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع مل گیا ۔ پاکستان میں خواتین اور اقلیتوں کا بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنا خوش آئند ہے۔ کثیر تعداد میں ووٹ ڈالنا جمہوریت کی مضبوطی اور پاکستانی عوام کے جمہوری نظام پر اعتماد کا اظہار ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو انتخابی عمل سے متعلق تحفظات اور شکایات کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ یورپی یونین سیاسی آگاہی، آزاد میڈیا اور جمہوری اقدار کو فروغ دینے پر زور دیتا ہے۔

ترجمان کے مطابق   پاکستان یورپی یونین کا انتہائی اہم پارٹنر ہے اور یورپی یونین پاکستانی حکومت سے تعاون کا خواہاں ہے۔ یورپی یونین پاکستان کی جانب سے انسانی حقوق ، گڈ گورننس اور مزدوروں کے حقوق کے حوالے سے بہتری لانے کے عمل کو خوش آئند قرار دیتا ہے اور امید کرتا ہے اس پر مزید تیزی سے کام کیا جائے گا۔