میرادل یہ پکارے آجا پر ڈانس سے مشہور لڑکی نے سوشل میڈیا پر پھر دھوم مچادی 

 6 Precious Oils for Nourished and 6X More Shiny Hair | L'Oréal Paris Extraordinary Oil Serum L'Oréal Paris Pakistan www.naheed.pk Shop now Ad 1 of 2 · 0:11 naheed.pk 2 0:03 / 0:14 Mera Dil Ye Pukare Aaja - #viral Girl | #pakistani girl.
کیپشن: میرادل یہ پکارے آجا پر ڈانس سے مشہور لڑکی نے سوشل میڈیا پر پھر دھوم مچادی 

ایک نیوز نیوز :’’میرا دل یہ پکارے آجا‘‘ گانے پر ڈانس سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی لڑکی عائشہ کے نئے فوٹوشوٹ نے مداحوں کو حیران کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق عائشہ جو سوشل میڈیا پر مانوکے نام سےجانی جاتی ہیں انہوں نے اپنے انسٹا گرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں جنہوں نے ان کے مداحوں کو حیران کردیا ہے ،تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مانو نے عبایازیب تن کررکھا ہے اورتصاویر کیلئے انہوں نےسٹائلش پوز بنا رکھا ہے ۔اس پوسٹ کو ایک دن میں دو لاکھ سے زیادہ ری ایکشن ملے۔

View this post on Instagram

A post shared by AYESHA (@oyee_ayesha)


واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک نوجوان لڑکی عائشہ عرف مانو کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو ئی ،اس ویڈیو میں عائشہ نے اپنی ایک دوست کی شادی میں “ میرا دل یہ پکارے آجا “ گانے پر رقص کیا ، اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا تھا ۔

یہ ویڈیوکروڑوں لوگوں تک پہنچی حتیٰ کہ ہندوستان کی مشہور ڈانسر مادھوری ڈکشٹ نے بھی اس پر ڈانس کیا ۔

 عائشہ  کے مطابق شادی کی تقریب ختم ہونے کے اگلے دن ہی انسٹاگرام پر ویڈیو وائرل ہوگئی، پھر اس ویڈیو کو والدین سمیت دیگر اہل خانہ اور سوشل میڈیا صارفین کے جانب سے خوب پسند کیا گیا۔