فلم ’پشپا2‘کےٹیزرنےیوٹیوب پردھوم مچادی

فلم ’پشپا2‘کےٹیزرنےیوٹیوب پردھوم مچادی
کیپشن: The teaser of the movie 'Pushpaa 2' created a sensation on YouTube

ویب ڈیسک:بھارتی تامل فلم انڈسٹری کےسٹاراداکار’الوارجن‘کی مقبول ترین فلم ’پشپا‘کےسیکوئل ’پشپا2‘کےٹیزرنےیوٹیوب پردھوم مچادی۔
تفصیلات کےمطابق تامل سٹارالوارجن اوررشمیکامنداناکی فلم’پشپا‘کی کامیابی  کےبعدفلم کاسیکوئل بنانےکااعلان کیاگیاتھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘ پشپا 2′ کا ٹیزر ریلیز ہوتےساتھ ہی یوٹیوب پر نمبر ون ٹرینڈ بن گیا جبکہ فلم کے ٹیزر کو اب تک ایک کروڑ 80 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔سال 2021 میں الو ارجن اور رشمیکا مندانا کی فلم ’پشپا: دا رائز‘ ریلیز ہوئی تھی جس نے باکس آفس پر ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے پوری دُنیا میں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑے تھے۔
‘پشپا: دی رائز’ کی ریکارڈ توڑ کمائی اور مقبولیت کے بعد فلمسازوں نے ‘پشپا 2: دی رول’ کے نام سے سیکوئل بنانے کا اعلان کیا تھا۔ رواں سال اگست میں یہ سیکوئل سینما گھروں کی زینت بنے گا۔