مریم اورنگ زیب نے شوہر کےلئے سگریٹ کی صنعت کو مراعات دلوائیں، فواد چوہدری

مریم اورنگ زیب نے شوہر کےلئے سگریٹ کی صنعت کو مراعات دلوائیں، فواد چوہدری
ایک نیوز نیوز: رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک جہاں تمباکو پرمراعات دی جارہی ہیں اور یہ مراعات مریم اورنگزیب کی وجہ سے ملیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی نااہلی کا ریفرنس لانے کا اعلان کردیا اور کہا سگریٹ کی صنعت سے متعلق اجلاس میں مریم اورنگزیب کس حیثیت میں شریک تھیں۔
سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے الزام لگایا کہ مریم اورنگزیب کے شوہر سگریٹ ایجنسی کی نمائندگی کرتے ہیں، سگریٹ صنعت سے متعلق اجلاس میں مریم اورنگزیب کس حیثیت سے شریک تھیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نے سگریٹ کی صنعت کو مراعات دلوائیں، یہ سراسر بددیانتی کا کیس ہے اس معاملے پر آج ہم نے سیکریٹری کیبنٹ کوخط لکھا ہے، مریم اورنگزیب کو طلبی کانوٹس بھیجا جائے.
سابق وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب نے بجٹ پر جتنی محنت کی وہ ہمارے سامنے ہے، سگریٹ ایجنسی کو اربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی، دنیا میں تمباکو کیخلاف مہم پاکستان میں ریلیف دیا جا رہا ہے۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ فرح بی بی پرالزام لگانے والے اپنا جواب دیں، فرح بی بی کی10 کروڑ کی کرپشن بڑی لگتی ہے، سولرکا 50ارب روپے کا پراجیکٹ صوبوں کی مشاورت کے بغیر منتقل ہونیوالا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کہ شریف فیملی جب بھی اقتدارمیں آئی پیسے لوٹے اور باہر چلی گئی ، اب بھی یہ پیسے لوٹیں گے اور باہر چلے جائیں گے، اس پر عدالتوں کو نوٹس لینا چاہئے۔