جنوبی افریقا کا ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا اعلان، 8 کھلاڑی ورلڈکپ ڈیبیو کرینگے

 جنوبی افریقا کا ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا اعلان، 8 کھلاڑی ورلڈکپ ڈیبیو کرینگے

ایک نیوز: جنوبی افریقا نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا نے ورلڈ کپ کیلئے اسکوڈ کا اعلان کر دیا ہے،ٹمبا باووما ٹیم کی قیادت کرینگے۔کرکٹ جنوبی افریقا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا۔بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ میں ٹمبا باووما جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ورلڈ کپ اسکواڈ میں کوئنٹن ڈی کوک، گیرالڈکوئزی، ریزا ہینڈرکس، مارکو جینسن، ہینرک کلاسن، سسانڈا مگالا، کیشو مہاراج، ایڈن ماکرم، ڈیوڈ ملر، لونگی نگیڈی، انکرک نوکیا، کاگیسو راباڈا، تبریز شمسی اور وین ڈر ڈوسن شامل ہیں۔ جنوبی افریقا کے 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان باووما سمیت 8 کھلاڑی پہلی بار ورلڈکپ کھیلیں گے۔