مانچسٹریونائیٹڈ نے نسیم شاہ کی تصویر شیئر کردیں

مانچسٹریونائیٹڈ نے نسیم شاہ کی تصویر شیئر کردیں
کیپشن: مانچسٹریونائیٹڈ نے نسیم شاہ کی تصویر شیئر کردیں

ایک نیوز :معروف انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر نسیم شاہ کی  تصویراپنے آفیشل پیج پر  شیئر کردی ۔
تفصیلات کےمطابق انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نےاپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پرنسیم شاہ (جو اس وقت انجری سے صحت یاب ہونے کے مراحل میں ہیں)کی تصویر شیئر کی ہے ۔


واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ اور قومی ٹیم کے سابق کرکٹر و بیٹنگ کوچ محمد یوسف فٹبال میچ دیکھنے مانچسٹر پہنچے تھے ،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر  قومی ٹیم کے سابق کرکٹر و بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے ایک ویڈیو شیئر کی ، جس میں ان ہمراہ نسیم شاہ بھی موجود تھے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مانچسٹر کی گراؤنڈ میں فٹبال میچ جاری تھا، جہاں پاکستان کے موجودہ اور سابق کھلاڑی لطف اندوز ہورہے تھے۔محمد یوسف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ کل نسیم شاہ کے ساتھ مانچسٹر میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور  نیو کیسل کے درمیان میچ دیکھتے ہوئے بہت اچھا وقت گزرا۔


انہوں نے نسیم شاہ کی ری ہیب سے متعلق بتایا کہ ’ صحت یاب ہونے کے بعد فاسٹ بولر نسیم شاہ کا حوصلہ بلند ہے، اس باصلاحیت نوجوان کے لیے ڈھیروں دعائیں، خوش رہیں۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کندھے کی سرجری کے بعد ری ہیب شروع کر دیا ہے انہوں نے جم سیشن کی ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں وہ کارڈیو اور اسٹریچنگ کرتے نظر آئے تھے۔