منعقدہ اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈائمنڈ جوبلی کے جشن کو قومی یکجہتی، اتحاد اور یگانگت کے فروغ کا یادگار موقع بنایا جائے گا۔
تقریبات میں ملک بھر کی تمام ثقافتوں اور وفاق پاکستان کے تمام رنگوں کو شامل کیا جائے گا۔ نوجوانوں کی جشن آزادی تقریبات میں مقابلوں میں بھرپور شرکت یقینی بنائی جائے گی۔ اجلاس میں قیام پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کے حوالے سے مجوزہ تقریبات اور تیاریوں کے انعقاد کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس میں وزارت اطلاعات و نشریات اور آئی ایس پی آر کی طرف سے 75 سالہ تقریبات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جشن آزادی کے موقع پر ملی نغموں کے مقابلے اور اس میں حصہ لینے والوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیاگیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملی نغمے کے مقابلوں میں حصہ لینے کی تاریخ 30 جون مقرر کی گئی تھی، یکم سے 9 جولائی تک مقابلوں میں شریک ہونے والوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا، شارٹ لسٹ کئے جانے والوں کو اسلام آباد بلایا جائے گا، مقابلہ جیتنے والے امیدوار کا ملی نغمہ 11 سے 14 اگست 2022ء تک قومی نشریاتی رابطے پر نشر ہو گا۔
وزارت اطلاعات اور آئی ایس پی آر کا ملک بھر میں قیام پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات شایان شان طریقے سے منانے کے لئے پلان کا جائزہ۔
— PTV News (@PTVNewsOfficial) July 6, 2022
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی اجلاس میں شرکت @Marriyum_A @OfficialDGISPR pic.twitter.com/N7vb8mwAE0
اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ دنیا بھر میں تمام پاکستانی سفارت خانوں میں بھی 75 ویں سالگرہ کے حوالے سے تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے ملک گیر تقریبات کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اطلاعات نے قومی تقریبات کی تیاریاں کرنے والی ٹیموں اور ڈیپارٹمنٹس کے جذبے کو سراہا۔